27 ستمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیرداخلہ مصطفی محمدنجارنےکہاہےکہ ایران وپاکستان علاقےکےمسائل کوحل کرنےکی صلاحیت رکھتےہيں .

ابنا: ارناکی رپورٹ کےمطابق مصطفی محمدنجار نےاسلام آباد میں پاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک سےملاقات میں کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان علاقے کےدواہم ملک کی حیثیت سے مشترکہ تعاون سےعلاقےکےبہت سےمسائل حل کرسکتےہیں ۔ایران کےوزيرداخلہ نےدونوں ملکوں کےدرمیان بڑھتےہوئےتعاون کاخیرمقدم کرتےہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان کی ترقی وپیشرفت کےلئےاسےہرطرح کی مدد اورتعاون دینےکےلئےتیارہے۔اس موقع پرپاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک نےمختلف میدانوں میں پاکستان اورایران کےتعلقات میں مزیدتعاون کی خواہش کااظہارکیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار ایران اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان گئے ہیں۔واضح رہےکہ ایران کےوزیر داخلہ مصطفی محمد نجار اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات میں فروغ کے بارے میں پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے مصطفی محمد نجار کے ساتھ ایک اعلی سطحی وفد بھی پاکستان گيا ہے۔ہلال احمر سوسائیٹی ، بحرانوں سے مقابلے کے ادارے ، امام خمینی امدادی کمیٹی اور انقلاب اسلامی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے عہدیدار بھی اس وفد میں شامل ہیں۔...........

/169